اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے ناموں کے لیے حکومتی اتحادیوں کی مشاورت آج (بدھ) سے شروع ہونے والی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی پارٹی کی جانب سے 5 نام تجویز کیے گئے جن میں سے 3 سینیٹرز اور بیوروکریٹس ہیں جب کہ دو سیاستدان ہیں۔
نامزد سیاستدانوں میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سندھ سے عبداللہ ہارون اور پنجاب سے نواب آف بہاولپور شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے اپنے پارٹی سربراہوں سے مشاورت کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔