پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔27 سالہ سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ پلٹ کر رکھ دی۔
بدھ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جارہے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 57 رنز بناکر یہ کارنامہ سر انجام دیا، وہ ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والے پہلے بلےباز بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز کوئی کھلاڑی نہیں حاصل کرسکا۔سعود شکیل نے نہ صرف 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے بلکہ 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو بھی الٹ کر رکھ دیا۔
سعود شکیل نے 7 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 اننگزوں میں 871 رنز سکور کئے ،جن میں ان کی 6 نصف اور 2 سنچریاں شامل ہیں اور ان کی کیریئر بیسٹ 208 رنز ہیں۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں 30 رنز سکور کیے تھے۔سعود شکیل نے یہ ریکارڈ قائم کرکے بھارت کے سنیل گواسکر، سعید احمد ، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھ