تازہ ترین

اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا درعمل

Pakistan Tehreek-e-Insaf's reaction to the statement attributed to Azam Khan

ایک ماہ سے گمشدہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضاد کا مجموعہ ہے،ترجمان پی ٹی آئی

اعظم خان سے منسوب بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا درعمل ،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے گمشدہ اعظم خان سے منسوب غیر مصدقہ بیان تضاد کا مجموعہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  ہم ایک بار پھر چیف جسٹس سے سائفر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سائفر کی وصولی کے بعد نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے منٹس اور پریس ریلیز کو بھی اس انکوائری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے اعلان کیا ہے کہ اعظم خان کو اغوا کیا گیا تھا اور ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے۔ وہ افراد جو اب اچانک ان سے بیانات منسوب کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں