تازہ ترین

الیکشن 2024 پاکستان : آج تمام جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائے گی

Election 2024 Pakistan: Final lists of candidates of all parties will be released today

کراچی : الیکشن کمیشن آج تمام جماعتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا اور امیدواروں کو آج ہی انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کا ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن آج تمام جماعتوں کےامیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔

جس کے بعد امیدواروں کو آج ہی انتخابی نشان بھی الاٹ کیے جائیں گے جبکہ مخصوص نشستوں کی اسکروٹنی بھی آج ہی مکمل کی جائےگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی ،عبوری لسٹ لگانے کا انتخابی مرحلہ مکمل ہوا، اسکرونٹی،اپیلٹ ٹریبونل میں اس کیخلاف اعتراضات اور کاغذات کی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج امیدواروں کونشان الاٹ کرکےحتمی انتخابی فہرستیں جاری ہوں گی اور 8 فروری کوملک بھرمیں پولنگ ہوگی۔

گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کی تھی تاہم بلے کا نشان انتخابی فہرست میں موجود نہیں تھا ، سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشان مختص کیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں