تازہ ترین

بلا نہیں ملا تو انتخابات کو تسلیم نہیں کر یں گے ، چیئر مین پی ٹی آئی

Chairman PTI will not recognize the elections if the call is not received

انہوں نے کہا کہ ہماری ساری امیدیں عدلیہ سے ہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کسی صورت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرے گی ۔

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ ہر پارٹی کا انتخابی نشان ہو یہی انصاف کا تقاضہ ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بد ترین حالات میں بھی انٹرا ہارٹی الیکشن کروائے ، انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس نہیں ملا تو پی ٹی آئی اس الیکشن کو کسی صورت تسلیم نہیں کر ے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ساری امیدیں عدلیہ سے ہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کسی صورت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع کرتے ہیں ، بلا 25 کروڑ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے بلے کو الیکشن سے باہر کرنا جمہوریت کے نام پر بہت بڑی چوری ہے ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں