پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، اوپننگ بلے باز فخر زمان، مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
سابق کپتان انضمام الحق بھی موجودہ کرکٹرز کے گروپ کے ساتھ ہیں اور وہ اس سال حج بھی کریں گے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی میں کورس کرنے کے بعد امریکا سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
کھلاڑیوں کا اگلے چند مہینوں میں ایک مصروف شیڈول ہے، کیونکہ وہ اگلے مہینے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے سری لنکا کا دورہ کریں گے، جس کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)، ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا۔