تازہ ترین

اللہ نہ کرے کہ قلفی بیچنے والے کوکسی اور مقدمہ میں گرفتارکیا جائے،فرخ حبیب

Allah forbid that the Qulfi seller should be arrested in another case, Farrukh Habib

جیسے حالات چل رہے عدالت ضمانت دیتی ہے اور پھر ساتھ ہی کسی اور جعلی مقدمہ میں غیرقانونی گرفتاری ڈال دی جاتی ہے،رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہرقلفی کی ریڑھی لگانے والے غریب باپ کو اب کسی اور مقدمہ میں گرفتار کرلے یا تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردے۔

اپنےٹویٹ میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جیسے حالات چل رہے اس میں عدالت قانون کے مطابق ضمانت دیتی ہے اور پھر ساتھ ہی کسی اور جعلی مقدمہ میں غیرقانونی گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے جانب اقتدار میں بیٹھے نالائق اعظم شہباز شریف،حمزہ شہاز، سلمان شہباز، زرداری اور انکے حواریوں کے این آر او ٹو کے تحت مقدمات ختم ہوتے جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد کے سامنے خوانچہ فروش کو لائسنس کے بغیر ریڑھی لگانے پرتین ماہ قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے معاملے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریڑھی بان کو جلد رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

فرمان اللہ کو11 جولائی کو اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے مجسٹریٹ کی عدالت میں ناجائز تجاوزات کے معاملے میں مقدمہ چلا کر تین ماہ قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں