تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہے کہ خان صاحب نے کہا ہے سارے ایم پی ایز ،ایم این ایزکو فون کرو، ایم پی ایز اور ایم ایز کو بولیں بندے لیکر پہنچیں۔
جس پر اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب کہا کہ میں فون کررہاہوں تو یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ جو بندے لیکر نہیں پہنچا ٹکٹ نہیں دوں گا، یہ ابھی خان صاحب نےڈائریکٹلی کہاہے۔
یاد رہے چند ہفتے قبل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔
آڈیو میں یاسمین راشد کہتی ہیں ڈوگرصاحب آپ کا کیاحال ہے ، کوئی اچھی خبر بتائیں آرڈر ہوگئے ہیں، جس پر غلام محمودڈوگر نے بتایا کہ ابھی تک آرڈرنہیں ملے۔
رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ ان کاارادہ بھی ہے؟ میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں تو سی سی پی او لاہور نے کہا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، انشااللہ جیسے ہی آرڈرہوں گے، مل جائیں گے، ہمارےبندے وہاں بیٹھےہیں، جس پر یاسمین راشد نے کہا اچھا۔
مبینہ آڈیو گفتگو کرتے ہوئے غلام محمودڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈاک پر سائن ہوتے ہیں وہ عدالتی وقت کے بعد ملتی ہے۔