بورے والا،وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید مراکز خرید گندم بوریوالا کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر مراکز خریدگندم میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مقر ر کردہ ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے گا کوئی بھی پرائیویٹ شخص 25من سے زائد گندم نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں مراکز خرید گندم پر آنے والے کاشتکاروں کو مکمل عزت و احترام دیا جائے ،علاوہ ازیں انہوں نے مختلف مقامات پر پودے لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کیا اور کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ اور کسی نعمت سے کم نہیں ہیں مستقبل میں ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے پودے گانا انتہائی ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے لنک کنال اور فورا چوک بوریوالا میں پودے لگا کر کیا ۔