تازہ ترین

چیئرمین نادرا طارق ملک مستعفی ، بیرون ممالک جانے پر پابندی

چیئرمین-نادرا-طارق-ملک-مستعفی-،-بیرون-ممالک-جانے-پر-پابندی

اسلام آباد: چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استعفی منظور کرلیا۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے چیئرمین نادرا کے طور پر طارق ملک کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری کردہ بیان میں طارق ملک نے کہا کہ اپنے دو سالہ دور میں انہوں نے 45 سے زائد جدت آمیز خدمات اور سہولیات متعارف کرائیں جن کا مقصد بچوں، نوجوانوں اور پارلیمان کو مضبوط بنانا۔

انہوں نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ نے حال ہی میں انہیں پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر تیار کی جانے والی ’’نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023‘‘ کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جو نہ صرف ان کے لئے اعزاز ہے بلکہ انہیں اپنے اس مشن کو آگے بڑھانے کا ایک شاندار موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں