تازہ ترین

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے ہرا دیا

پی-ایس-ایل--کراچی-کنگز-نے-لاہور-قلندرز-کو-رنز-سے-ہرا-دیا

لاہور: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست دے دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود لاہور قلندرز آخری نمبر پر آنیوالی کراچی کنگز کے ہاتھوں 86 رنز سے شکست کھاگئی۔ اسکے ساتھ ہی پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا۔

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حارث رؤف 18، فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جیمز فلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین  نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ کیلئے آرام دیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا نے کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

پی ایس ایل 8 کا پہلا پلے آف میچ 15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں