تازہ ترین

پی ایس ایل8 کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتہ کو کھیلا جائے گا

پی-ایس-ایل-کا-فائنل-اتوار-کی-بجائے-ہفتہ-کو-کھیلا-جائے-گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو شیڈول کردیا گیا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو بارش کا امکان ہونے کی وجہ سے بورڈ فرنچائزز فائنل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ فائنل میچ کے لئے اتوار اور پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے خریدے گئے ٹکٹ ہفتہ کو بھی کارآمد ہوں گے۔

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں