تازہ ترین

پنجاب : موسلادھار بارشیں : متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

پنجاب-:-موسلادھار-بارشیں-:-متعدد-علاقوں-میں-بجلی-کی-فراہمی-معطل

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے جس سبب جل تھل ایک ہوگیا، لاہور میں بارش کے باعث50سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے موسم سرد و خوشگوار ہو گیا ہے لیکن بجلی کی عدم نے شہریوں کو تکلیف میں بھی مبتلا کردیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں رینالہ خورد، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی اور جلال پور بھٹیاں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ شاہ کوٹ اور گوجرہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، دیپالپور، فیروزوالا، جھنگ،دیپالپور،عارف والا میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور گردونواح میں تیزآندھی کےساتھ بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، نیپرا کا نوٹس، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ اس کے علاوہ لاہور میں بارش کے باعث50سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے سبب شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،لاہور کے علاقوں باغبانپورہ، شالامار، تاج باغ، کوٹ خواجہ سعید میں فیڈرز ٹرپ ہوئے۔ اس کے علاوہ بادامی باغ، بیگم کوٹ، سمن آباد، فیروزپور روڈ، اچھرہ، ٹاؤن شپ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے بعض فیڈرز بھی ٹرپ ہونے سے علاقوں کی بجلی بند ہوگئی، اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر نصف فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب62فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں