لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند ہوگئی، جس سے ایم ون، ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو، سوات اور جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک، موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور شیر شاہ انٹر چینج سے عبدالحکیم تک، موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ انٹرچینج سے رکن پور تک، سوات موٹروے، کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ تک بند ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، ہنزہ اور گلگت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی