تازہ ترین

پرویزالہیٰ کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

پرویزالہیٰ-کو-اڈیالہ-جیل-منتقل-کردیا-گیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایم پی او قوانین کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کو صبح سویرے کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ پرویز الہیٰ ایم پی او قوانین کے تحت جیل میں نظر بند ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کو بھاری نفری میہں براہ راستہ موٹر ویے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے 30 روز کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔ پرویزالہیٰ کو صدر پی ٹی آئی ہونے پر سیاسی جلسہ جلوس کیے جانے کے امکان پرنظربند کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں