تازہ ترین

پختونخوا میں بھی انتخابات 8 اکتوبر کو کرائے جائیں، گورنرکاچیف الیکشن کمشنر کوخط

پختونخوا-میں-بھی-انتخابات-اکتوبر-کو-کرائے-جائیں،-گورنرکاچیف-الیکشن-کمشنر-کوخط

گورنرخیبرپختونخواغلام علی نےچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نےپنجاب کےانتخابات کو8 اکتوبرتک ملتوی کیا ہے، لہٰذا خیبرپختونخواکے الیکشن بھی8 اکتوبرکوکرائے جائیں۔

خط میں گورنر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں روزانہ کی بنیاد پردہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے،جنوبی وزیرستان میں سرحد پارسے فائرنگ ہوئی،کوہاٹ میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ہوا،جنوبی وزیرستان میں بھی دہشتگردوں کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

خط کے مطابق باڑہ پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی،ڈی آئی خان میں بھی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا، حملوں میں 21مارچ کو3 فوجی شہید ہوئے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئرمصطفٰی کمال برکی کےقافلے پر حملہ ہوا، جس میں بریگیڈیئر مصطفٰی کمال برکی شہید اور7زخمی ہوگئے۔

خط میں گورنرنے تجویزدی ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات کے بعد پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن 8 اکتوبرکو کرائے جائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں