تازہ ترین

پاکستان کو چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

پاکستان-کو-چین-سےمزید-کروڑ-ڈالر-موصول-ہوگئے

پاکستان کو چین سےمزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے  گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں