تازہ ترین

پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنیکا مکمل حق ہے،امریکا

پاکستان-کو-دہشتگردی-کیخلاف-اپنا-دفاع-کرنیکا-مکمل-حق-ہے،امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں منگل 3 جنوری کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ https://twitter.com/StateDept/status/1610353624101834752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1610353624101834752%7Ctwgr%5Ed01db28a25d99a85aed94ea431b84a8cce80875e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40013570 انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، افغانستان کو چاہیئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہوگی۔ نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ امریکی ترجمان کے مطابق امریکا افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے ، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں