تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پھیلتی کورونا وبا کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ہدایت جاری کردی گئی۔
این سی اوسی نے 30اپریل تک رش والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے اسپتالوں ،دیگر ہیلتھ کیئرسینٹرزمیں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
خیال رہے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 133 مثبت کیسزسامنے آئے تاہم کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
این آئی ایچ نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 15 مریضوں کی حالت نازک ہے، اسلام آباد 21 کیسز ، لاہور میں 34 کیسز اور راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔