تازہ ترین

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر: چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے کا امکان

پاکستانی-معیشت-کیلئے-اچھی-خبر-چین-سے--ارب-ڈالر-کا-مزید-قرض-ملنے-کا-امکان

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کے لیے رضا مند ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔

تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں