تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز کو کیا تحفہ دیا؟

ٹی-ٹوئنٹی-سیریز-ختم-ہونے-کے-بعد-افغان-کھلاڑیوں-نے-پاکستانی-پلیئرز-کو-کیا-تحفہ-دیا؟

گزشتہ دنوں افغانستان نے شارجہ میں 3 میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی ۔

افغانستان نے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی تھی جبکہ آخری میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو ہرایا۔

پاکستان کے خلاف پہلی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے بعد افغان کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز کو تحفے بھی دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاک افغان کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ افغان کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کو بظاہر ایک ،ایک چھوٹا باکس دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو افغان پلیئرز  کی جانب سے اسپورٹس مین شپ اور  جذبہ خیر سگالی کے تحت مشہور افغان زعفرانی چائے تحفے کے طور پر دی گئی۔ 

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں