ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) نے تازہ ترین رپورٹ نے پی ٹی آئی کے انسداد کرپشن کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت (2018-22) حالیہ ادوار کی کرپٹ ترین حکومت تھی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ نے پی ٹی آئی کے کرپشن سے پاک پاکستان کے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے، سابق چیئرمین تحریک انصاف کے انسداد کرپشن کے وعدوں کے باوجود ان کی حکومت نے اصلاحات نافذ نہیں کیں۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف کے دور میں کرپشن اتنی بڑھی کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 117 (2018) سے 140 (2022) تک گر گیا۔ 2023 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس رینکنگ 133 تک بہتر ہوئی۔
عدم نفاذ اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کے فقدان کی وجہ سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انسداد کرپشن میں پیش رفت نہ ہو سکی، رپورٹ پی ٹی آئی کے بدعنوانی کے خاتمے کے دعوؤں کے خلاف ایک واضح چارج شیٹ ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی درجہ بندی پی ٹی آئی سے پہلے اور پی ٹی آئی کے بعد کی حکومتوں کی انسداد کرپشن کی بہتر کارکردگی کو ظاہر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ہر سال کرپشن کے بارے میں مختلف ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے