وزیر اعظم شہباز شریف فرانسیسی صدر عمانویل میکرون کی دعوت پر پیرس میں منعقد ہونے والی نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے 22 سے 23 جون تک فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہ اجلاس رہنمائوں کو ایک نئے گلوبل آرکیٹیکچر کی شکل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو پائیدار ترقی، ماحولیات، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے کی مالی اعانت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر اعظم بحث میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات، موسمیاتی فنانس، گرین انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے حصول اور قرضوں سے متعلق حل کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں گے۔ وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دیگر عالمی رہنمائوں سےملاقاتیں بھی کریں گے