وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کےلائسنسنگ سنٹر24گھنٹے کھولنےکےاحکامات کےبعدلائسنس بنوانےکےرجحان میں اضافہ ہوا ،لاہورمیں رواں سال ابتک 3لاکھ29ہزار لائسنس جاری کئے گئے،ڈی آئی جی ٹریفک مرزافاران بیگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 1لاکھ60ہزار لائسنس کا اجرا ہواتھا،صوبہ بھرمیں رواں سال ساڑھے5ماہ میں11لاکھ77ہزارلائسنس جاری کئے گئے،گزشتہ سال 6لاکھ 79ہزار لائسنس بنوائے گئے تھے،پنجاب بھر میں لائسنس کوپیپرلیس کردیاگیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ متعددسنٹرپر24گھنٹےسہولت فراہم کی جارہی ہے،لائسنس اورٹریفک کی روانی بہتربنانےسےچالانوں میں30فیصدکمی واقع ہوئی،صوبہ بھر میں رواں سال ابتک 29لاکھ86ہزار197 چالان کئےگئے،گزشتہ سال3لاکھ 40ہزار7سو چالان کئے گئے تھے،لاہور میں ابتک ڈیڑھ لاکھ ، گزشتہ سال 1لاکھ 60ہزار چالان کئے گئے۔