تازہ ترین

نورمقدم کیس: بشریٰ انصاری کا ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ

نورمقدم-کیس-بشریٰ-انصاری-کا-ظاہر-جعفر-کو-عبرت-کا-نشان-بنانے-کا-مطالبہ

کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےعدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

نور مقدم  قتل کیس میں مجرم قرار پانے والے ظاہر جعفر کو عدالت نے چند دن قبل ایک مرتبہ پھر سزائے موت کا فیصلہ سُنایا تھا جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا کہ کاش اب ایسا ہو جائے اور اسے سزائے موت مل جائے۔

اداکارہ نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آگے کسی کو ڈر ہو۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مزہ تو تب تھا کہ اس کے بھی ٹکڑے کرتے پھانسی تو پل بھر کی موت ہے۔ مگر اب یہاں قانونی داؤ پیچ سامنے آجائیں گے۔

بشریٰ انصاری نے مطالبہ کیا کہ عابد ملحی اور شاہنواز امیر کو بھی عبرت ناک موت مارنا چاہیے۔

یاد رہے کہ نور مقدم کیس کے مرکزی مجرم ظاہرجعفر اور شریک مجرمان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو چیلنج کیا تھا، جس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ظاہر جعفر اورشریک مجرمان محمد افتخار اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کر دی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں