تازہ ترین

نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گُم

نواز-شریف-کی-بی-اے-کی-ڈگری-گُم

نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گُم، ڈپلیکیٹ حاصل کر لی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری جو گُم ہوگئی تھی پنجاب یونیورسٹی نے اس کی ڈپلیکیٹ جاری کر دی ہے۔

 ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعلیمی اسناد جمع کرنے، ٹیکس ودیگر معاملات کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔ ان کی بی اے کی ڈگری جو گُم ہوگئی تھی اس کی ڈپلیکیٹ بھی پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کو 7 جون کو ڈپلیکیٹ ڈگری کے لیے درخواست دی گئی تھی اور اس کے لیے مقررہ 2 ہزار 990 روپے فیس کی ادائیگی بھی کی گئی تھی جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں