نئےاٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نےصحافیوں کےسوالوں کےجواب بھی دئیے۔صحافی نےسوال کیا کہ کیا آج الیکشن والےکیس میں پیش ہوں گے؟اٹارنی جنرل نےجواب دیا کہ ہاں،عدالت میں پیش ہوں گا۔بینچ پراعتراض اٹھانےکےسوال پرکہاکہ کیس شروع ہوجائےپھرہی دیکھیں گےکہ کیا کرنا ہے۔
منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات ، نوٹیفکیشن جاری
خیال رہےکہ گزشتہ روزایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیاگیا۔
صدرمملکت عارف علوی نےشہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنےکےبعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوردی
صدرمملکت نےنئےاٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کےتحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی۔
اٹارنی جنرل پاکستان شہزادعطاالہٰی اپنےعہدے سےمستعفی
یاد ہےکہ24 مارچ کوشہزادعطا لٰہی نےذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہٰی کوگزشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا۔