تازہ ترین

موبائل خدمت مرکز شہریوں کی خدمت میںبھرپورکرداراداکررہاہے،پولیس ترجمان

موبائل-خدمت-مرکز-شہریوں-کی-خدمت-میںبھرپورکرداراداکررہاہے،پولیس-ترجمان

ملتان: موبائل خدمت مرکز شہریوں کی خدمت میں بھرپورکرداراداکررہاہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملتان میں شروع کی جانے والی موبائل خدمت مرکز سے اب تک 8517 شہری مستفید ہو چکے ہیں۔موبائل خدمت مرکز رواں سال مارچ سے روزانہ کی بنیادوں پر شہر کے مختلف علاقوں میں سروس مہیا کر رہی ہے۔ موبائل خدمت مرکز شجاعباد، جلالپور، ملتان صدر اور ملتان سٹی کے مختلف پبلک مقامات پر جا کر سروس مہیا کر رہی ہے۔ مہینہ شروع ہونے سے قبل موبائل خدمت کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ہفتہ وار شیڈول بھی جاری کیا جاتا ہے اور متعلقہ شہریوں کو اس سے آگاہی دی جاتی ہے۔ موبائل خدمت مرکز میں وہیکل کلیرنس سرٹیفکیٹ ،گمشدگی دستاویزات،کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس تصدیق، تجدید لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ ،اندراج کرایہ دران ، اندراج گھریلوں ملازمین،ایف آئی آر کاپی، ڈرائیونگ لرنرپرمٹ، جرم کی اطلاع، قانونی رہنمائی برائے خواتین کی سروس فراہم کی جاتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں