تازہ ترین

ملک ہیضے کی وبا کی لپیٹ میں، چودہ ماہ میں 4 لاکھ کے قریب مشتبہ کیسز رپورٹ

ملک-ہیضے-کی-وبا-کی-لپیٹ-میں،-چودہ-ماہ-میں-4-لاکھ-کے-قریب-مشتبہ-کیسز-رپورٹ

اسلام آباد: کرونا وائرس کی وبا کے بعد سے ملک ہیضے کی وبا کی لپیٹ میں ہے، گزشتہ 14 ماہ کے دوران ملک بھر میں 4 لاکھ کے قریب مشتبہ کیسز جب کہ ایک ہزار 14 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چودہ ماہ کے دوران ملک میں 3 لاکھ 87 ہزار 174 مشتبہ ہیضہ کیسز رپورٹ ہوئے، ہیضہ کے سب سے زیادہ 2 لاکھ 2 ہزار 164 مشتبہ کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ چودہ ماہ میں سندھ میں 61 ہزار 719 کیسز، خیبر پختون خوا میں 60041 کیسز، پنجاب میں 39291 کیسز، اسلام آباد میں 23959 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 14 ماہ کے دوران ملک میں ہیضہ کے 1014 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے، اور اس دوران ہیضے سے 43 اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں بلوچستان میں 40 اور کے پی 3 اموات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 14 ماہ میں سب سے زیادہ 458 مصدقہ ہیضہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ہیضہ کے 246 مصدقہ کیسز، بلوچستان میں 196 مصدقہ کیسز، خیبر پختون خوا میں 83 مصدقہ کیسز، اسلام آباد میں 31 مصدقہ کیسز، جب کہ آزاد کشمیر میں ہیضہ کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ پنجاب میں گزشتہ ہیضہ کیس 27 ستمبر 2022 کو رپورٹ ہوا، بلوچستان میں گزشتہ ہیضہ کیس رواں سال 5 جنوری، کے پی میں گزشتہ ہیضہ کیس 28 دسمبر 2022 کو رپورٹ ہوا، سندھ میں گزشتہ ہیضہ کیس رواں سال 16 جنوری اور اسلام آباد میں گزشتہ ہیضہ کیس 5 اگست 2022 کو رپورٹ ہوا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں