تازہ ترین

ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان

ملک-میں-کرنسی-نوٹوں-کے-نئے-ڈیزائن-کے-لیے-انعامی-مقابلے-کا-اعلان

کراچی: ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی: ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے انعامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا  گیا ہے، جس کے بعد کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے لیے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے مقامی آرٹسٹس، ڈیزائنرز اور طلبہ کو نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مرکزی بینک کی  جانب  سے بتایا گیا ہے کہ مقامی فنکار، ڈیزائنرز اور طلبہ اپنے ڈیزائن 11 مارچ تک اسٹیٹ بینک کو ارسال کرسکتے ہیں ۔ زیر گردش 7 مختلف  مالیت کے لیے 3 سرفہرست ڈیزائنز کو نقد انعام سے نوازا جائے گا ۔ کامیاب قرار پانے والے نمونوں کا فیصلہ کرنسی نوٹوں کے ماہرین کریں گے ، جس کے بعد فائنل ہونے والے ڈیزائن کو کابینہ سے منظور کرایا جائے گا ۔

تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا عمل آئندہ 2 سال میں مکمل ہوگا ، تاہم اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت بھی برقرار رہے گی ۔نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ مرحلہ وار اور بتدریج ترک کیے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں