تازہ ترین

مسجد نبوی کے الیکٹرانک چپ والے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

مسجد-نبوی-کے-الیکٹرانک-چپ-والے-ہزار-قالین-کی-حیران-کن-خصوصیات

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں نمازیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے قالین بچھائے گئے ہیں جن میں الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہیں جس میں قالین کی تیاری

مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں نمازیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے قالین بچھائے گئے ہیں جن میں الیکٹرانک چپ لگی ہوئی ہیں جس میں قالین کی تیاری، اس کا مقام، دھونے کے اوقات اور انفرادی شناخت کی معلومات موجود ہوتی ہیں۔ 

العربیہ نیوز کے مطابق مسجد نبوی کی 25 ہزار قالین ’’ آر ایف آئی ڈی‘‘ سسٹم سے منسلک ہیں جسے ایک مربوط نظام کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ چپ میں سارا ڈیٹا حتیٰ کہ قالین کے دھونے کے اوقات بھی محفوظ ہوتے ہیں۔

یہ خودکار نظام بتاتا ہے کہ کسی قالین کو کب دھونے کی ضرورت ہے اور چوں کی چپ میں قالین کے تیاری کے مقام اور اجزا کا بھی ریکارڈ محفوظ ہے اس لیے اسے دھونا بھی آسان ہوجاتا ہے۔

مسجد نبوی کے صحنوں میں بچھے ان خصوصی قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔ انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس قالین میں کپڑے کا استعمال کیا گیا۔

جس کے لیے خالص ایکریلک یارن 4000 گرام فی مربع میٹر لگایا گیا ہے۔ یارن کے ڈھیر کی اونچائی 14 ملی میٹر ہے اور قالین کے فی مربع میٹر میں 575 ہزار ناٹ یا گرہیں ہیں۔

اس قالین میں عرض سمت میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 115 دھاگوں کا لگایا گیا ہے۔ اور لمبائی میں دھاگوں کی تعداد کا تخمینہ فی 10 سینٹی میٹر 52.5 ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں