پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ کی ٹیم لاہور قلندرز میں جہاں شاندار فاسٹ بولرز اور گیم چینجز بیٹرر موجود ہیں وہی ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کے پاس بھی میچ ونز موجود ہے۔
آج کے مقابلے میں دونوں ٹیمیں کی مارڈھاڑ ہوگی ملتان سلطانز کے پاس شاندار بیٹنگ کرنے والے روسو، پولارڈ، ٹم ڈیوڈ اور خود رضوان موجود ہے ساتھ ہی ملتان کے پاس کمال پیس بیٹری، عباس آفریدی اور احسان اللہ حریفوں پر حاوی ہوں گے۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کے پاس اسپنر اور فاسٹ بولرز جیسے بڑے ہتھیار موجود ہے، جبکہ فخر زمان کا بلا چلا تو شائقین کو 8 ویں سیزن میں آخری بار چوکے اور چھکے دیکھنے کو ملیں گی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سیز 8 میں 3 بار آمنے سامنے آئے، جس میں سے 2 بار فتح لاہور قلندرز کے نام رہی جبکہ ملتان سلطان ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
دونوں تیمیوں کے درمیان مقابلہ لاہور کی قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا، چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ملیں گے۔