تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد بینکنگ کورٹ میں پیشی کیلئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔ تحریکِ انصاف کے کارکنان کا جمِ غفیر اپنے پارٹی چیئرمین کے ہمراہ عدالت کیلئے روانہ ہوا۔
سربراہ پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان آج بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کو چیئرمین کے استقبال کی تیاریوں کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
قبل ازیں عدالت نے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عدالت کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس اختیار نہیں کہ ایک عدالت سے دوسری تک بھی بیٹھ سکیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی میں رواں سال کے آخر میں کھل جائے گا۔
عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر2 روز قبل جاری ایک پیغام میں کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی میں سال رواں کے آخر میں کھلنے والا ہے۔