تازہ ترین

قوم پی ٹی آئی حکومت کی اصلیت جان چکی:عظیم رندھاوا

قوم-پی-ٹی-آئی-حکومت-کی-اصلیت-جان-چکی:عظیم-رندھاوا

فیصل آباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے کہا وفاق کے بعد صوبائی حکومت نے بھی انتہائی مایوس کن بجٹ پیش کیا ہے ، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے ۔یہ محض الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ، لوگوں کا کاروبار ختم ہو چکا ہے ، حکومت کو چاہئے تھا کہ عوام کے لئے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں بڑا ریلیف دیتی ،قوم تحریک انصاف کی حکومت کی اصلیت جان چکی ہے ، موجود ہ حکومت نے ملک کا معاشی ڈھانچہ تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی بجٹ تقریر پر اپنے ردعمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں کم از کم پندرہ فیصد اضافہ کیاجانا ضروری تھا ۔ بجٹ پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے ، یہ عوام کا بجٹ نہیں ہے یہ سرمایہ داروں کا بجٹ ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بسنے والا ہر طبقہ پریشان ہے ۔ حکمرانوں نے لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑکوں پر آئیں ۔مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ بے روزگاری نے عوام کو خودکشی کی نہج پر پہنچا دیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں