رپورٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے متعدد فیچرز پیش کردیے گئے۔
میٹا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 اور 18 سال سے کم عمر بچے کو میسیج نہیں بھیج پائے گا۔
جی ہاں، دنیا کے متعدد ممالک میں 16 سال کے افراد کو بچوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک میں نابالغ افراد کی قانونی عمر 18 برس ہے، اس لیے فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اس میں تبدیلی کردی۔
اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 برس اور 18 برس سے کم عمر شخص کو ذاتی میسیج نہیں کر پائے گا۔
اسی طرح کوئی بھی 16 اور 18 سال کا بچہ بھی اپنے ہم عمر فرد کو میسیج نہیں کر پائے گا اور یہ سیٹنگ بائی ڈفالٹ کردی گئی ہے، یعنی کسی کو پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے تحفط کے لیے دیگر متعدد فیچرز بھی پیش کردیے گئے، جن کے ذریعے والدین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر نظر رکھ سکیں۔