واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پیغام مربوط اور واضح ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم فوری جنگ بندی کو ضروری سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس تنازع میں پریشان کن حیقیت یہ ہے کہ تنازعات اور لڑائی کے خاتمے کو بین الاقوامی برادری اولین ترجیح نہیں سمجھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقینا امید کروں گا کہ امریکا میں ہمارے پارٹنرز مزید کام کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ غزہ میں انسانی امداد نمایاں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بیوروکریٹک رکاوٹوں کی وجہ سے باعث امداد کو محدود کیا جا رہا ہے اور محدود کردیا گیا ہےجو ناقابل قبول ہے۔