تازہ ترین

عمرہ ادائیگی کے دوران خاتون روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں

عمرہ-ادائیگی-کے-دوران-خاتون-روزے-کی-حالت-میں-انتقال-کر-گئیں

سعودی عرب میں روزے کی حالت میں عمرے کی ادائیگی کے دوران مصری خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑی کیا بات ہوگی کہ وہ رمضان کے مہینے میں اللہ کے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہو،مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون حیبا مصطفیٰ خوش نصیب  قرار پائیں جو عمرہ ادائیگی کے دوران روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حیبا مصطفیٰ لاکھوں مسلمانوں کی طرح رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پہنچیں۔

تاہم  روزے کی حالت میں عمرہ ادائیگی کے دوران خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے نزدیک ہی انتقال کر گئیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مصری خاتون کے جنازے میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں