تازہ ترین

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے او ٹی ٹی حقوق کیلئے لڑائی شدت اختیار کرگئی

شاہ-رخ-خان-کی-فلم-’جوان‘-کے-او-ٹی-ٹی-حقوق-کیلئے-لڑائی-شدت-اختیار-کرگئی

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’جوان‘ کے اسٹریمنگ سروس کے حقوق کیلئے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی۔

فلم پنڈتوں کی طرف سے توقع کی جارہی ہے کہ کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ ساز کامیابی کی طرح ’جوان‘ بھی پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’جوان‘ کو میگا بجٹ کے ساتھ پوری دنیا کے فلمی شائقین کو مدنظر رکھ کر بنایا جارہا ہے اسی لئے اسٹریمنگ سروس پر یہ فلم نئے ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس شاہ رخ کی فلم ’جوان‘ کے حقوق حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نیٹ فلکس اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور نیٹ فلکس پر شاہ رخ کے بیس کے قریب ٹائٹل موجود ہیں۔

’جوان‘ 2 جون 2023 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور اس میں دیپیکا پڈوکون کومیو رول بھی ادا کریں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں