بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق خالصتان ریفرنڈم 28 جنوری کو سان فرانسسکو میں ہوگا۔
سان فرانسسکو میں خالصتان ریفرنڈم امریکہ میں منعقدہ پہلا ریفرنڈم ہوگا۔ سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد سان فرانسسکو پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
سکھ کمیونٹی شناختی کارڈ دکھا کر ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کی اہل ہوگی۔ 26 جنوری کو سکھ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ سکھ فار جسٹس کی جانب سے اس سے قبل کینیڈا میں بھی ریفرنڈم کروایا جاچکا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے خالصتان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔