تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ

سونے-کی-فی-تولہ-قیمت-میں-روپے-کا-اضافہ

کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 1970 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے اور 1028 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 209500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 179612روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے بڑھ کر 2350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 68.59روپے بڑھ کر 2014.74روپے کی سطح پر آگئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں