108 مریضوں کیلئے 16 کمرے مختص ،ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو حفاظتی کٹس ، ماسک نہ ملنے پر ہسپتال میں خوف کی فضا، وبا پھیل سکتی ہے : ڈاکٹرز،جلد سامان فراہم کیا جائیگا :ایم ایس فیصل آباد: سوشل سکیورٹی ہسپتال کو بھی کورونا کے مریضوں کے لئے مختص کردیا گیا ، 108 مریضوں کے لئے 16 کمرے مختص ، ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو حفاظتی کٹس ، ماسک نہ ملنے پر ہسپتال میں خوف کی فضا ، عملہ کو فوری حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔فیصل آباد میں غلام محمد آباد ہسپتال کے بعد سوشل سکیورٹی ہسپتال کو بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص کردیا گیا ہے ، جس کے لئے فیصل آباد انتظامیہ نے 108 مریضوں کے لئے 16 کمرے تیار کرلئے ہیں ، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو کورونا سے بچاو کے لئے تاحال این 95 ماسک فراہم کئے گئے ہیں اور نہ ہی حفاظتی لباس - ڈاکٹروں کا کہنا ہے ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لانے سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے وباپھیل سکتی ہے اس سلسلہ میں حکومت سے 40 وینٹی لیٹرز ، 2 ہزار حفاظتی کٹس اور این 95 ماسک کی ڈیمانڈ کی گئی تھی یہ چیزیں تاحال فراہم نہیں کی گئیں ۔ اس حوالہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز مختار کا کہنا ہے ہسپتال عملہ کے خوف سے آگاہ ہیں ، حفاظتی سامان کی فراہمی کے لئے ڈیمانڈ کررکھی ہے امید ہے جلد سامان فراہم کردیا جائے گا ۔