پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے۔
پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو ہی غائب کر دیا تھا۔
پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا کہ وہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان کو اپنے جشن کی ویڈیو سے خارج کرنے پر معافی مانگے۔ پی سی بی نے 14 اگست کو ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا تھا، جس میں اس کے عظیم ترین کرکٹر خان کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
تاہم جیسے ہی یہ فوٹیج پی سی بی کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر پوسٹ کی گئیں ، پی سی بی پر پاکستان کرکٹ شائقین نے خوب غم و غصہ نکالا۔ ایک ویڈیو ریمارکس میں،وسیم اکرم نے اپنا نقطہ نظر شامل کیا اور پی سی بی کی پاکستان کرکٹ فوٹیج کی مختصر تاریخ پر اپنے صدمے کا اظہار کیا جس میں لیجنڈ عمران خان کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کواپنے آفیشل پیج سے ویڈیو کو ہٹانا چاہیے۔ اپنے طویل کرکٹ کیریئر کے دوران، عمران خان نے پاکستان کے لیے 175 ایک روزہ بین الاقوامی اور 88 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ چار مشہور آل راؤنڈرز میں سے ایک کے طور پر جنہوں نے 1980 کی دہائی میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب کو حیران کر دیاتھا۔ عمران خان کے بلے سے 37 اور گیند کے ساتھ 22 کی اوسط نے انہیں ٹاپ پر برقرار رکھا۔