تازہ ترین

روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے

روس-سے-ایل-پی-جی-گیس-کے-کنٹینرز-بھی-پاکستان-پہنچ-گئے

خام تیل کی پاکستان آمد کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے۔

خام تیل کی پاکستان آمد کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان اور روس میں تجارت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، خام تیل کی پاکستان آمد کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز بھی پاکستان پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل روس سے خام تیل کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

183 میٹر لمبے جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لایا گیا تھا۔ جبکہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے  بتایا تھا کہ تسلسل سے روسی تیل آنا شروع ہوجائے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئے گا، روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ عوام کو سستا تیل فراہم کرنا ہے۔

اگلے ہفتے دوسرا جہاز بھی پہنچ جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں