تازہ ترین

دو سال سے مریم نواز کی پینٹنگ کا کوئی خریدار نہیں مل رہا، رابی پیرزادہ

دو-سال-سے-مریم-نواز-کی-پینٹنگ-کا-کوئی-خریدار-نہیں-مل-رہا،-رابی-پیرزادہ

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اب وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک پینٹنگ کی وجہ سے موضوع بحث ہیں۔

رابی پیرزادہ شوبز کی دنیا چھوڑ کر خطاطی اور مصوری کے فن سے وابستہ ہوئیں۔ وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قرآنی آیات کی خطاطی اور کبھی کبھار معروف شخصیات کی تصاویر بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی تصویر بنائی اور ساتھ میں لکھا کہ 2 سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی (خریدی)، عمران خان صاحب کا سکیچ جب بناتی ہوں سیل ہوجاتا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں