تازہ ترین

خیبرپختونخوا: ڈینگی کیسز میں اضافہ

خیبرپختونخوا:-ڈینگی-کیسز-میں-اضافہ

پشاور : خیبرپختونخوا میں مزید 306 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوگئے ۔  صوبہ خیبرپختونخوامیں ڈینگی کے وار بڑھنے لگے ،  محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16002تک پہنچ گئی ہے ۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد اسپتال پہنچ گئے جس کے بعد  زیر علاج مریضوں کی تعداد 86 ہوگئی ۔  محکمہ صحت کے مطابق 104  نئے کیسز کے ساتھ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 514 تک پہنچ گئی ۔ ٓ  گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران پشاورمیں 104 مردان میں 46 ، لوئر کوہستان  میں 32 اورمانسہرہ میں ڈینگی کےمزید31 کیسزرپورٹ ہوئے۔  محکمہ صحت کے مطابق  صوبے میں رواں سال ڈینگی سے 14 افراد انتقال کرچکے ہیں ۔  خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا ۔  ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب  مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں