تازہ ترین

حکومت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا

حکومت-نے-چیف-سیکریٹری-اور-آئی-جی-پنجاب-کو-تبدیل-کردیا

لاہور: حکومت نے چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کو تبدیل کردیا جس کا نوٹیفکیشن کل جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کی جگہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو پنجاب کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کردیا اور پولیس کے موجودہ آئی جی میجر ریٹائرڈ عارف نواز کی جگہ شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پولیس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعظم سلیمان اس وقت وفاقی سیکریٹری داخلہ کے طور پر کام کررہے تھے، شعیب دستگیر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ شعیب دستگیر لاہور میں متعدد اہم پوسٹوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر میں بھی خدما ت سر انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تعیناتی کے بعد پنجاب کی بیورو کریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب میں انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم عہدوں اور بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ دیا تھا۔ یاد رہے کہ نگراں حکومت نے عارف نواز کو تبدیل کرکے کلیم امام کو آئی جی تعینات کیا تھا، موجودہ حکومت نے کلیم امام کے بعد امجد جاوید کی بطور آئی جی تعیناتی کی تھی، چند ماہ بعد ہی امجد جاوید سلیمی کی جگہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔ امجد جاوید سلیمی کی جگہ چند ماہ بعد ہی محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا، محمد طاہر کے بعد پنجاب پولیس کے سر کا تاج عارف نواز کو پہنایا گیا تھا اب حکومت نے عارف نواز کی جگہ شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں