تازہ ترین

حکومت اور ٹی ایل پی کے معاملات طے پاگئے

حکومت-اور-ٹی-ایل-پی-کے-معاملات-طے-پاگئے

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے مطالبات کا جائزہ لیاگیا،حکومت اور ٹی ایل پی میں خوش اسلوبی سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 12مطالبات میں سے 10 ناموس رسالت ﷺسے متعلق تھے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق طریقہ کار ان کے سامنے رکھا،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی لائی جائے گی،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طریقہ کار طے کیا ہے کہ کس طرح معاملے کو بہتر بنا سکتے ہیں، کمیٹی تشکیل دی ہے،اس میں قانون نافذ کرنے والے لوگ شامل ہوں گے،توہین مذہب کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشاورت سے لائحہ عمل تک پہنچے ہیں۔

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان 12شقوں پر مشتمل تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق کے دستخط ہیں جبکہ ٹی ایل پی کی جانب سے رکن شوریٰ ڈاکٹر محمد شفیق اور علامہ غلام عباس نے دستخط کئے ہیں۔

معاہدے کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور غیر متعلقہ مواد ہٹانے کے لیے فلٹریشن سسٹم لگایا جائے گا،295 سی کے ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق ہو گا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے 3 دن میں امریکا کو خط لکھا جائیگا،اردو کو بطور دفتری اور سرکاری زبان ترویج دی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں