تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت کا عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے سے انکار

جناح-ہاؤس-حملہ-کیس-عدالت-کا-عمران-خان-کے-ضمانتی-مچلکے-منظور-کرنے-سے-انکار

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت کا عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کرنے سے انکار

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو عمران خان کا ضمانتی اُن کا سوئپر شیروز  پیش ہوا اور کہا کہ جو ضمانتی مچلکے عدالت نے طلب کیے ہیں وہ نقد رقم دینے کو تیار ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ تم کیا کرتے ہو؟، جس پر ضمانتی شیروز نے جواب دیا کہ میں عمران خان کے گھر میں سوئپر ہوں۔ عدالت نے 3 مقدمات میں لاکھ لاکھ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

جج نے کہا کہ میں کیسے یہ مچلکے منظور کر لوں، کل کو عمران خان نہ آئے تو تم ذمے دار ہو گے۔ ضمانتی ذمے داری کے سوال پر سوئپر شیروز خاموش ہوگیا۔

 بعد ازاں عدالت نے ضمانتی کی ذمے داری نہ لینے پر عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور نہیں کیے ۔

واضح رہے کہ عمران خان کا ضمانتی سوئپر مقدمہ نمبر23 /1271 گلبرگ، 96/23 سرور روڈ اور 768/23  تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں