نجی ٹی وی کے مطابق 1980 سے2023تک موصول ہونے والے تحائف کی خریداری میں بڑی پیمانے پربےضابطگیاں سامنے آئی ہیں،سینکڑوں تحائف کی فروخت پرتوشہ خانہ پالیسی کی شق 12 کی دھجیاں اڑادی گئیں۔
اہم بات یہ ہے کہ تحفوں میں ملی تمام دس قیمتی گاڑیاں رولزکےبرعکس بڑی شخصیات نے اپنے پاس رکھ لیں،1770اہم شخصیات نے پچھلے چالیس سال میں 7400 حاصل کیے،1980 سے 2023 تک ان شخصیات نے 57 ممالک کے 672 سرکاری دورے کیے۔ کابینہ ڈویژن نے تمام گفٹس کی مجموعی مالیت 87 کروڑ لگائی ، جبکہ چالیس سال میں صرف 171 گفٹس کی 1 کروڑ 90 لاکھ کے عوض نیلامی کی گئی۔
اسی طرح 970اہم شخصیات نے 2002 سے 2023 تک 4484 گفٹس حاصل کیے،ان گفٹس کی مجموعی مالیت 67 کروڑ روپے لگائی گئی۔
تحقیقات کے مطابق 865 اہم شخصیات کو 1980 سے 2001 تک مجموعی طور پر2916 تحائف ملے،کابینہ ڈویژن نےگفٹس کی مجموعی مالیت 21 کروڑ لگائی، جبکہ ان گفٹس کی مارکیٹ میں مجموعی مالیت 3 ارب کے لگ بھگ ہے۔
تحفوں میں ملی تمام 10 تمام قیمتی گاڑیاں رولزکے برعکس بڑی شخصیات نے اپنے پاس رکھ لیں،11 وزرائےاعظم اور8 صدور نے 501 بین الاقوامی دورے کیے، 40 ممالک کے 125 دورے 21 وزرا خارجہ نے کیے۔