بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شرم ناک واقعہ جس نے عوام میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، تریپولا کی ریاستی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران پیش آیا۔ لال ناتھ کو پورن مووی دیکھتے ساتھی ارکان نے دیکھا اور اسپیکر کی توجہ دلائی۔
اسپیکر نے بی جے پی کے رکن اسمبلی لال ناتھ کو تنبیہ کی لیکن رکن اسمبلی بغیر کوئی وضاحت یا معذرت کیے پارلیمنٹ سے باہر چلے گئے۔
اپوزیشن سمیت تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مودی کی جماعت کے رکن کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وشل میڈیا پر بھی لال ناتھ اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔